کراچی کے جناح ایئر پورٹ پر برڈ شوٹرنے اے این ایف کا تربیت یافتہ کتا مار دیا

کراچی(پی پی آئی)جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے برڈ شوٹر اہلکار نے عام کتا سمجھ کر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے تربیت یافتہ کتے کو ہلاک کردیا۔اے این ایف کے ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ طیارے کی پارکنگ کے وقت کنٹرول ٹاور کے آگاہ کرنے پر کتا ہلاک ہوا۔رپورٹ نے مزید بتایا کہ تربیت یافتہ کتا سراغ رسانی اور منشیات کی تلاشی میں کام آتاتھا، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے این ایف نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عمران نے گلے لگایا، گلے شکوے دور ہو گئے، شیر افضل مروت

Sat Aug 17 , 2024
راولپنڈی(پی پی آئی) پاکستان تحریک  انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان  سے ملاقات ہو گئی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ آج 3 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گئی، میں نے ہاتھ ملایا تو بانی پی ٹی آئی نے […]