راولپنڈی(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہو گئی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ آج 3 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گئی، میں نے ہاتھ ملایا تو بانی پی ٹی آئی نے گلے لگایا، ملاقات میں گلے شکوے دور ہو گئے، مجھے پارٹی سے نکالا ہی نہیں گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 22 اگست جلسے کی ذمہ داری دی، پارٹی سے اختلافات بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ختم کر رہا ہوں، پارٹی رہنماؤں کے متعلق دیے گئے ریمارکس پر معذرت خواہ ہوں۔