این ایچ ایم پی کا بارش میں ڈرائیور حضرات کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

 اسلام آباد(پی پی آئی)نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس نے بارش کے موسم میں ڈرائیور حضرات کو ڈرائیونگ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔سرکاری خبررساں ادارے APP سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس شمالی زون کے ترجمان محمد ثاقب نے کہا کہ مسلسل موسلادھار بارشوں کے باعث ایم ون سے اسلام آباد سے کوٹ مومن، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات اور تھاکوٹ میں سڑک پر پھسلن کی صورتحال ہے۔انہوں نے کہا کہ پھسلن والی صورتحال سے حادثات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔انہوں نے مسافروں کو نیشنل ہائی ویز و موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 سے تازہ ترین معلومات حاصل کرنے اور سفر کے آغاز سے پہلے اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بھارت کی ریاستی دہشت گردی بین الاقوامی برادری کیلئے سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے: حریت رہنما

Sun Aug 18 , 2024
 اسلام آباد (پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنما زاہد صفی نے کہاہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی اب سرحدوں سے باہر نکل کر بین الاقوامی برادری کیلئے ایک سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زاہد صفی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کینیڈا میں سکھ رہنما کے […]