پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موسلا دھار بارشوں سے کنگن، پلوامہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی

سرینگر (پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع گاندربل کے علاقے کنگن میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے جبکہ کچھ سرکاری سکول اور رہائشی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہفتے کی صبح ہونے والی تیز بارش کے باعث حسن آباد کے علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور گورنمنٹ گرلز اسکول کنگن اور مین بازار زیر آب آگئے جس سے مکینوں کوآمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موسلادھار بارش سے گھروں اور کھیتوں میں پانی بھر گیا جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ مقامی لوگوں نے علاقے کے نکاسی آب کے نا قص نظام کا مسئلہ اجاگر کیا۔لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے بارہا حکام سے نکاسی آب کا مناسب نظام تعمیر کرنے کی اپیل کی ہے۔ تاہم ان کی درخواستوں کے باوجود ابھی تک اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔دریں اثناء جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے اچگوزہ میں موسلادھار بارش سے ایک اہم سڑک زیر آب آ گئی۔رہائشیوں کے مطابق صبح سویرے علاقے میں شروع ہونے والی مسلسل بارش سے ندی کی پانی کی سطح بڑھتی گئی جس سے ابہامہ-سنگ نیر روڈ زیر آب آ گیا۔