کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تنازعہ کشمیر کا حل نہ ہونا خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر (پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کا حل نہ ہوناخطے میں کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ اور دنیا کی بڑی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو خطے میں عدم استحکام کی صورتحال کو مزید بڑھانے سے روکیں۔انہوں نے نئی دہلی کے زیر کنٹرول قابض انتظامیہ کی طرف سے غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کرنے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کو آباد کاروں کی کالونی میں تبدیل کر رہا ہے۔ ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرکی موجودہ صورتحال کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ بھار ت کا اصل ہدف مقبوضہ جموں و کشمیر کے مقامی لوگوں کو پسماندگی کی طرف دھکیلنااور ان کا خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت رہنماؤں اور نوجوانوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی ان کو اپنے مقصد سے دستبردارہونے پر مجبورنہیں کرسکتی۔حریت ترجمان نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تمام سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت پر زور دیا کہ وہ بھارتی غلامی سے نکل جائیں اور جموں و کشمیر اور اس کے باشندوں کی بقاء کو درپیش خطرات سے بچنے کے لیے کشمیری عوام کی جدوجہد میں شامل ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت اور کشمیریوں کی حقیقی قیادت سمیت تمام فریقین کے درمیان بات چیت طویل عرصے سے زیر التوا تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کا بہترین راستہ ہے۔