مقبوضہ جموں وکشمیر کی اسمبلی انتخابات کے بعد دفعہ370 کی منسوخی کے خلاف قرارداد منظور کرے گی: عمر عبداللہ

سرینگر (پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ علاقے کی اسمبلی انتخابات کے بعد دفعہ370کی منسوخی کے بھارتی حکومت کے فیصلے کے خلاف قرارداد پاس کرے گی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت نے 05اگست 2019کو بھارتی آئین کی دفعہ 370کو منسوخ کر دیا تھا جس کے تحت مقبوضہ علاقے کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔عمر عبداللہ نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ خطے کو اس کے ریاستی درجے اور خصوصی حیثیت سے محروم کرنے کے مودی حکومت کے فیصلے کے خلاف قرارداد کی منظوری اسمبلی کا پہلا کام ہوگا۔عمر عبداللہ کا یہ بیان بھارتی ا لیکشن کمیشن کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 18ستمبر، 25ستمبر اور یکم اکتوبر کو تین مرحلوں میں اسمبلی انتخابات کرانے کے اعلان کے ایک دن بعدسامنے آیا۔ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔علاقے میں آخری اسمبلی انتخابات نومبر-دسمبر 2014میں ہوئے تھے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 19دسمبر 2018سے صدارتی راج نافذ ہے۔جمعہ کو انتخابات کے اعلان کے بعد عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال ہونے تک انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا۔ ان کے والد اور نیشنل کانفرنس (NC)کے سربراہ فاروق عبداللہ آئندہ انتخابات میں پارٹی کی قیادت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

انسانی حقوق کے کشمیری کارکن خرم پرویز کو جیل میں ایک ہزار دن مکمل ہو گئے

Sun Aug 18 , 2024
سرینگر (پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کو جیل میں ایک ہزاردن مکمل ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے خرم پرویز کو 22نومبر2021 کو گرفتار کیا تھا۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند اور غیر […]