کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انسانی حقوق کے کشمیری کارکن خرم پرویز کو جیل میں ایک ہزار دن مکمل ہو گئے

سرینگر (پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کو جیل میں ایک ہزاردن مکمل ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے خرم پرویز کو 22نومبر2021 کو گرفتار کیا تھا۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں مجرمانہ سازش، حکومت ہند کے خلاف جنگ چھیڑنا یا اس کی کوشش کرنا یا ترغیب دیناشامل ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ خرم پرویز کو وادی کشمیر میں بھارتی حکام کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دستاویز ی شکل دینے پر گرفتارکیاگیاہے۔ وہ جموں وکشمیر کوئلیشن آف سول سوسائٹی (JKCCS)کے پروگرام کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کرتے تھے اور”ایشین فیڈریشن اگینسٹ انوالنٹری ڈس ایپئرنسز”کے چیئرمین ہیں۔آج خرم پرویز کی قید کا ایک ہزارواں دن ہے۔یکم دسمبر 2021کو اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ کیا۔22مارچ 2023کوخرم پرویز کو ایک دوسرے کیس میں گرفتار کیا گیا اور دہشت گردی کی مالی معاونت کاجھوٹا الزام لگایا گیا۔ان کی گرفتاری سے قبل جے کے سی سی ایس کے سابق ساتھی عرفان معراج کوجو ایک معروف کشمیری صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن ہیں، اسی کیس کے سلسلے میں سرینگر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں فوری طور پر دہلی منتقل کر دیا گیا۔24مارچ 2023کو انسانی حقوق کے محافظوں کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ میری لالر نے خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ کیا۔گزشتہ سال جب خرم پرویزجیل میں تھے،انہیں انسانی حقوق کے محافظوں کے لیے”مارٹن اینالز ایوارڈ ”سے نوازا گیا۔ ایوارڈ کمیٹی نے اپنے نوٹ میں کہاکہ خرم پرویز نے انسانی حقوق کے تحفظ کو اپنی زندگی کا مشن بنانے کا فیصلہ اس وقت کیا جب وہ ایک نوجوان لڑکے تھے اورانہوں نے ایک احتجاج کے دوران فائرنگ سے اپنے دادا کی المناک موت کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ وہ بدلہ لے سکتے تھے لیکن اس کے بجائے انہوں نے 70سالہ تنازعہ جموں وکشمیر میں عدم تشدد کے ذریعے اپنا کردارادا کرنے کا انتخاب کیا۔خرم پرویز اس سے قبل بھی اپنے کام کی وجہ سے جیل جا چکے ہیں۔ انہیں 2016میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 2016میں ان کی گرفتاری سے دو دن قبل بھارتی امیگریشن حکام نے انہیں جنیوا جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا تھا جہاں وہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرنے والے تھے۔ 75 دن کی قید کے بعد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے ان کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا تھا۔