وزیرخزانہ کا گرین ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ

 اسلام آباد (پی پی آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گرین ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ اسلام آباد میں BYDبرانڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ BYD بجلی اور قابل تجدید توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی چینی کمپنی ہے۔نہوں نے کہا کہ BYD کی ہماری مارکیٹ میں شمولیت پاکستان کے ماحولیاتی اہداف اور توانائی کی کارکردگی کے حصول سے ہم آہنگ ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ BYD جیسی اہم گاڑیوں کی عالمی کمپنی کی موجودگی سے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی پاکستانی برآمدات کی استعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

انٹر بینک میں امریکی ڈالر4 پیسے سستا،سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

Mon Aug 19 , 2024
کراچی(پی پی آئی)انٹر بینک میں امریکی ڈالر4 پیسے سستا ہو گیا۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 278روپے50پیسے پرٹریڈ کر رہا ہے۔  دوسری جانب پاکستان ا سٹاک ایکسچینج میں  پیر کو کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان ا سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 38 پوائنٹس کے اضافے […]