انٹر بینک میں امریکی ڈالر4 پیسے سستا،سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

کراچی(پی پی آئی)انٹر بینک میں امریکی ڈالر4 پیسے سستا ہو گیا۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 278روپے50پیسے پرٹریڈ کر رہا ہے۔  دوسری جانب پاکستان ا سٹاک ایکسچینج میں  پیر کو کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان ا سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 38 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 84 پر آگیا۔ اب تک کاروبار کے دوران انڈیکس 78 ہزار 382 پوائنٹس کی بلندی پر ہی پہنچ سکا۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 45 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سلو انٹرنیٹ اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست آج سماعت کیلئے مقرر

Mon Aug 19 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلو انٹرنیٹ اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست پر اعتراضات دور کرتے ہوئے کیس منگل کوسماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سلو انٹرنیٹ اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست پر سماعت کی، وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ درخواست پر رجسٹرار […]