سلو انٹرنیٹ اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست آج سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلو انٹرنیٹ اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست پر اعتراضات دور کرتے ہوئے کیس منگل کوسماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سلو انٹرنیٹ اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست پر سماعت کی، وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر رکھا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 3 اعتراضات کو جوڈیشل سائیڈ پر دیکھیں گے، چوتھا اعتراض درخواست میں نامناسب زبان کے استعمال کا ہے۔وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ ہم نے صرف ٹوئٹ ساتھ لگایا ہے اس میں نامناسب زبان استعمال نہیں کی گئی، عدالت سے استدعا ہے کیس کل ہی سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ پی پی آئی کے مطابق بعد ازاں عدالت نے درخواست پر اعتراضات دور کرتے ہوئے کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوہاٹ میں ایک ماہ کے دوران تیل و گیس کا تیسرا ذخیرہ دریافت

Mon Aug 19 , 2024
کراچی(پی پی آئی)تیل و گیس کے شعبے سے ایک ماہ میں تیسری خوشخبری آ گئی۔کوہاٹ ٹل بلاک کے رازگیر ون فارمیشن میں تیل و گیس کا تیسرا ذخیرہ دریافت ہوگیا ہے، تیل وگیس کی کمپنیز نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو خط بھیج کر اہم ڈویلپمنٹ سے آگاہ کردیا۔اعلامیے کے مطابق رازگیر ون فارمیشن میں تیسرے کنویں سے یومیہ 153 […]