کوہاٹ میں ایک ماہ کے دوران تیل و گیس کا تیسرا ذخیرہ دریافت

کراچی(پی پی آئی)تیل و گیس کے شعبے سے ایک ماہ میں تیسری خوشخبری آ گئی۔کوہاٹ ٹل بلاک کے رازگیر ون فارمیشن میں تیل و گیس کا تیسرا ذخیرہ دریافت ہوگیا ہے، تیل وگیس کی کمپنیز نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو خط بھیج کر اہم ڈویلپمنٹ سے آگاہ کردیا۔اعلامیے کے مطابق رازگیر ون فارمیشن میں تیسرے کنویں سے یومیہ 153 بیرل خام تیل ملے گا، کنویں سے یومیہ 17.9 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی۔کوہاٹ ٹل بلاک کے تین کنوؤں سے سے مجموعی طور پر یومیہ 562 بیرل خام تیل ہورہا ہے،پی پی آئی کے مطابق تین کنوؤں سے مجموعی طور پر یومیہ 54.3 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وادی کیلاش میں اوچھال کا تہوار شروع،مشتبہ افراد اور بغیر تصدیق کے سیاحوں کے داخلے پر پابندی

Mon Aug 19 , 2024
چترال(پی پی آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کی وادی کیلاش میں مقامی مذہبی تہوار اوچھال 20 اگست سے شروع ہو رہا ہے جو 22 اگست تک جاری رہے گا۔ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی جانب سے اس تہوار کے دوران علاقے میں انے والے سیاحوں کے لیے خصوصی ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے وادی کیلاش […]