چترال(پی پی آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کی وادی کیلاش میں مقامی مذہبی تہوار اوچھال 20 اگست سے شروع ہو رہا ہے جو 22 اگست تک جاری رہے گا۔ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی جانب سے اس تہوار کے دوران علاقے میں انے والے سیاحوں کے لیے خصوصی ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے وادی کیلاش میں 2 روز کے لیے مشتبہ افراد اور بغیر تصدیق کے سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر چترال کے مطابق ’تہوار کے دنوں میں بغیر شناخت کے موٹر سائیکل سواروں اور کھلی چھت والی سوزوکی گاڑیوں کے داخلہ پر بھی پابندی ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کیلاش خواتین کی بغیر مرضی کی تصویر بنانے اور وی لاگ بنانے پر بھی پابندی عائد کی ہے جب کہ وادی کیلاش میں 20 اگست سے 22 اگست تک اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔