انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں پنجاب سر فہرست

 لاہور(پی پی آئی) پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں پنجاب سرفہرست پر آگیا۔ انسانی حقوق کی وزارت نے 2021 سے لے کر 2023 تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ جاری کی ہے، اس مدت میں خواتین سے زیادتی، تشدد، قتل کے 13 ہزار 904 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔وزارت انسانی حقوق کی جاری رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین پر تشدد، زیادتی اور قتل کے 4 ہزار 376 کیسز رپورٹ ہوئے، گھریلو تشدد کے 121، زیادتی کے 999 اور قتل کے 3 ہزار 256 کیسز رپورٹ ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں زیادتی کے 59، گھریلو تشدد کے 43 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں قتل کے 3 ہزار 906 کیسز ریکارڈ ہوئے، سندھ میں گھریلو تشدد کے 219، زیادتی کے 266 اور قتل کے 3 ہزار 296 کیسز ریکارڈ ہوئے۔وزارت انسانی حقوق نے رپورٹ میں بتایا کہ بلوچستان میں زیادتی کے 107، گھریلو تشدد کے 521 اور قتل کے 1 ہزار 21 کیسز ریکارڈ ہوئے، اسلام آباد میں گھریلو تشدد کے 32، قتل 48 اور زیادتی کے 10 کیسز سامنے آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پرآج سندھ بھر میں عام تعطیل  ہو گی

Mon Aug 19 , 2024
کراچی (پی پی آئی)سندھ حکومت نے منگل20 اگست کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا،چیف سیکریٹری سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع 20 اگست کو صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق شاہ عبداللطیف بھٹائی کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات ہر سال 14 […]