رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں واضح اضافہ

کراچی(پی پی آئی) رواں مالی سال کے پہلے ماہ غیرملکی سرمایہ کاری میں 20 کروڑ ڈالرکااضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابقجولائی 2024 میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی جب کہ جولائی 2023 میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 10 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہی تھی۔اسی طرح جولائی 2024 میں غیرملکی نجی سرمایہ کاری 6 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 16 کروڑ ڈالر رہی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 4 کروڑ 49 لاکھ ڈالر اضافے سے 13 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہی۔پی پی آئی کے مطابق اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ جولائی 2023 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 8 کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہی تھی۔ جولائی 2024 میں غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ 13 کروڑ 91 لاکھ ڈالر اضافہ سے 14 کروڑ 51 لاکھ ڈالر رہی۔ پورٹ فولیو سرمایہ کاری 74 لاکھ ڈالر اضافے سے 2 کروڑ 23 لاکھ ڈالر رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں پنجاب سر فہرست

Mon Aug 19 , 2024
 لاہور(پی پی آئی) پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں پنجاب سرفہرست پر آگیا۔ انسانی حقوق کی وزارت نے 2021 سے لے کر 2023 تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ جاری کی ہے، اس مدت میں خواتین سے زیادتی، تشدد، قتل کے 13 ہزار 904 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔وزارت انسانی حقوق کی جاری رپورٹ کے مطابق پنجاب میں […]