سندھ رینجرزاور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں افغان ڈکیت کے 2کارندے گرفتار

کراچی(پی پی آئی) پاکستان رینجرزسندھ اورسٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پرلیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم میں ملوث افغان ڈکیت گینگ کے 2مسلح کارندے گرفتارگرفتار کرلیے۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سید جواد شاہ اور سردار محمد عرف کانیا کے نام سے کی گئی۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم سردار محمد عرف کانیا افغانی ساتھیوں امیر، سخی اور جابر افغانی کے ہمراہ شہریوں کو لوٹتے اور تشدد کا نشانہ بناتے تھے، افغان ڈکیت حکیم عرف چیچو گینگ کارروائیوں اور گرفتاریوں کے بعد سے ملزم ایران فرار ہو گیا تھا۔۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزم حال ہی میں ایران سے واپس آیا ہے۔ ملزمان عادی مجرم ہیں اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں واضح اضافہ

Mon Aug 19 , 2024
کراچی(پی پی آئی) رواں مالی سال کے پہلے ماہ غیرملکی سرمایہ کاری میں 20 کروڑ ڈالرکااضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابقجولائی 2024 میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی جب کہ جولائی 2023 میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 10 کروڑ […]