لاہور(پی پی آئی) ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے مقدمے میں گرفتار تین ملزمان کوشناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا۔لاہورکی ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ اسلم نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت پولیس نے تین ملزمان کو چہرے ڈھانپ کر عدالت پیش کیا،پولیس نے گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی۔پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ درکار ہے،شریک ملزمان کی نشاہدہی پرملزمان کو گرفتارکیا گیا،شناخت پریڈ کے عمل میں ملزمان کی شناخت کروانی ہے،عدالت شناخت برائے جوڈیشل ریمانڈ پربھیجنے کا حکم دے۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے گرفتار تینوں ملزموں کو کوٹ لکھپت جیل بھجوا دیا۔