بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے ٹیکنیکل اور فنانشل ایڈوائزر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے ایڈوائزر تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔معاشی ٹیم نے پلان وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ شیئر کر دیا جس کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے ٹیکنیکل اور فنانشل ایڈوائزر آئندہ ماہ تعینات کئے جائیں گے۔پہلے فیز میں بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کی نجکاری کی جائے گی،، ایڈوائزر تقریباً ڈیڑھ سال اسیسمنٹ کریں گے،۔ نجکاری کا پہلا مرحلہ 2026 میں شروع کیا جائے گا، آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کی مکمل پرائیویٹائزیشن آفر کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں لیسکو، میپکو اور ہزارہ الیکٹرک کمپنی کی مکمل پرائیویٹائزیشن آفر کی جائے گی۔پیسکو، حسیکو اور سیپکو کو لانگ ٹرم کنسیشن ایگریمنٹ کے تحت دیا جائے گا جبکہ ٹیسکو اور کیسکو حکومت اپنے پاس رکھے گی، ٹیکنیکل ایڈوائزر پالیسی اور ریگولیٹری معاملات دیکھے گا، فنانشل ایڈوائزر تقسیم کار کمپنیوں کے مالی معاملات دیکھے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں واضح اضافہ

Mon Aug 19 , 2024
کراچی(پی پی آئی) رواں مالی سال کے پہلے ماہ غیرملکی سرمایہ کاری میں 20 کروڑ ڈالرکااضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابقجولائی 2024 میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی جب کہ جولائی 2023 میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 10 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہی تھی۔اسی طرح جولائی 2024 میں غیرملکی […]