سڈنی:آسٹریلیا کے آل راﺅنڈراسٹیو اسمتھ کو زخمی ہونے کے باعث شیفلڈ شیلڈ میچ سے باہر کردیا گیا ہے جبکہ بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف4دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جس میں زخمی کپتان مائیکل کلارک اور زخمی اسٹیو اسمتھ کو بھی شامل کیا گیاہے،اسٹیو اسمتھ جنوبی افریقا کے خلاف پانچویں میچ میں زخمی ہوگئے تھے، میچ میں آسٹریلیانے تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے میڈیکل چیف آفیسر جان آرکرڈ نے کہا کہ اسمتھ معمولی زخمی ہیں جس کے باعث انھیں شیفلڈ شیلڈ میچ میں شامل نہیں کیا گیا ہے تاہم ان کی فٹنس بہترہور ہی ہے اس لیے انھیں بھارت کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا گیاہے حتمی فیصلہ میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ کی بنیاد پرہوگا۔
Next Post
چین کے عالمی اور اولمپک چمپین تیراک سن یانگ پر تین ماہ کی پابندی
Mon Nov 24 , 2014
بیجنگ:چین کے عالمی اور اولمپک چمپین تیراک سن یانگ کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر تین ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔چین کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے کہا ہے کہ سن یانگ کارواں برس مئی میں نیشنل سوئمنگ چمپیئن شپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ کیا گیا تھاجس کانتیجہ مثبت آگیا تھا، چینی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ورلڈ ڈوپنگ ایجنسی […]