لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے متعلق غیرضروری درخواست پر نیب پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پرویز الہیٰ کو نیب انکوائری ریکارڈ فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے پرویز الہٰی سے متعلق غیرضروری درخواست دائر کرنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا جبکہ 2 رکنی بینچ نے نیب کی درخواست غیر ضروری قرار دے کر خارج کردی۔عدالت نے کہا کہ نیب کی درخواست عدالتی وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔