اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع، پولنگ 9 اکتوبر کو ہو گی

اسلام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کر دی۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اب 9 اکتوبر 2024  کو ہوں گے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 28 اگست تک بڑھا دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس سے پہلے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا طریقہ کار طے کرلیا ہے۔ جس کے تحت دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 3 مختلف مراحل میں ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سیاسی اتحادوں کے تجربے اچھے نہیں رہے، تحریک خود چلائیں گے، فضل الرحمن

Tue Aug 20 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ماضی قریب میں سیاسی اتحادوں کے تجربے اچھے نہیں رہے، ہم مزید کسی کو شرمندہ کرنا چاہتے ہیں اور نہ خود ہونا چاہتے ہیں۔ مولانا فضل […]