کراچی(پی پی آئی)سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چھوٹے بھائی نے بجلی کے بل بڑھائے،بڑے بھائی نے پنجاب کیلئے کم کردیے، مریم نواز کی تقریر سن کر افسوس ہوا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صرف پنجاب میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے فیصلے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں بھی کر سکتا ہوں، لیڈر کا وژن دو ماہ کی بجلی سستی کرنا نہیں ہوتا، عوام کو مستقل ریلیف دیا جائے۔پی پی آئی کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہپلاننگ صرف 2 مہینے کے لیے نہیں بلکہ لانگ ٹرم ہونی چاہیے۔ بجلی کے بل پیپلزپارٹی نے تو نہیں بڑھائے تھے۔انہوں نے کہا کہپیپلز پارٹی نے کبھی منفی سیاست نہیں کی۔