کوئٹہ/راولپنڈی(پی پی آئی)سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ 12 اگست کو تین دیگر افراد کے ہمراہ دو گاڑیوں میں مغرب سے کچھ ہی دیر پہلے کوئٹہ سے پنجگور کے لیے نکلے تھے کہ انہیں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل اے کے3 دہشتگرد ہلاک اور 3 دہشتگرد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اپریشن گزشتہ روز مستونگ میں کیا گیا، ہلاک دہشتگرد ڈپٹی کمشنرپنجگورکی شہادت میں ملوث تھے۔