کراچی(پی پی آئی) جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) صوبہ سندھ کی مجلس شوریٰ کا انتخابی اجلاس اتوار 25اگست کو11بجے دن،رکن الاسلام جامعہ مجددیہ ہیرآباد حیدرآبادمیں زیر صدارت صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر،زیر نگرانی ناظم علی آرائیں،ڈاکٹر یونس دانش، قاضی احمد نورانی) منعقد ہو گا۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں صوبائی صدر،سینئر نائب صدر،اور جنرل سیکریٹری کا انتخاب کیا جائے گا۔