طبیعت ناساز، معزز جج کا حکم تھا اس لیے بیماری کی حالت میں آنا پڑا: پرویز الہٰی

لاہور(پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری طبیعت ابھی ناساز ہے، عدالت کے احترام میں آیا ہوں، معزز جج کا حکم تھا اس لیے بیماری کی حالت میں آنا پڑا۔صحافی نے سوال کیا کہ آج سے تین سال پہلے اسی عدالت میں اسی کرسی پر شہباز شریف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بیٹھے ہوئے تھے اور آج آپ اس پر پرویز الہٰی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو پیغام دو کہ وہ اس کرسی پر آکر بیٹھے جائیں اور میں وہاں چلا جاتا ہوں۔اس پر سابق وزیراعلیٰ کے وکیل عامر سعید راں نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی ملکی سیاست پر بات نہیں کریں گے جس پر پرویز الہٰی بولے کہ میرے لیگل ایڈوائزر بیٹھے ہیں باقی وہ آپکو بتائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پرویز الہٰی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی کارروائی ملتوی

Tue Aug 20 , 2024
لاہور(پی پی آئی) اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی کارروائی 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔لاہور کی  اسپیشل سینٹر کورٹ میں پرویز الہٰی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب، زارا الہٰی و دیگر ملزمان نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی، […]