پرویز الہٰی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی کارروائی ملتوی

لاہور(پی پی آئی) اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی کارروائی 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔لاہور کی  اسپیشل سینٹر کورٹ میں پرویز الہٰی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب، زارا الہٰی و دیگر ملزمان نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی، پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت پرویز الہٰی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ طبیعت بہت ناساز ہے، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو کمرہ عدالت میں بیٹھے کی ہدایت کردی۔پی پی آئی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے وکیل نے کہا کہ زارا الہٰی پردہ نشین خاتون ہیں، ان کی مستقل حاضری معافی کی درخواست دائر کی ہے، جب فرد جرم عائد ہوگی اس وقت آجائیں گی۔بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی، زارا الہٰی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی مزید کارروائی 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف دائر آئینی درخواست پر دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ

Tue Aug 20 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان ہائی کورٹ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست کی سماعت جسٹس روزی خان نے کی، درخواست گزار کے وکیل محمد حسن مان ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کرلئے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے، دونوں فریقین کے وکلانے دلائل مکمل کرلئے۔عدالت نے […]