کراچی(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز بند اور سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد گیارہ ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جس کے بعد ملازمین نے ہڑتال کی دھمکی دے دی۔بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک سال قبل عام صارفین کیلئے سبسڈی ختم کر دی گئی تھی۔ صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو پانچ بنیادی اشیا ضروریہ پر 25 فیصد سبسڈی دی جا رہی تھی۔ اب وہ بھی ختم کردی گئی ہے.ملک بھر میں 4400 یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا کے ریٹ اوپن مارکیٹ سے بھی بڑھ گئے ہیں۔