پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ن لیگ اور پی پی کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس کل گورنر ہاؤس لاہور میں طلب

اسلام آباد(پی پی آئی) وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس 25 اگست کو دوپہر 2 بجے گورنر ہاؤس میں طلب کر لیا گیا،پی پی آئی کے مطابق  مذاکراتی کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور ملک احمد خان شریک ہوں گے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی شریک ہوں گے۔پنجاب میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں طلب کی جانے والی میٹنگ میں پاور شیئرنگ کے وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا، پیپلز پارٹی کے تحفظات بھی اجلاس میں زیر غور آئیں گے، معاہدے کے باقی نکات پر بھی عملدرآمد کیلئے ٹائم فریم طے کیا جائے گا۔