پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سانحہ کچہ ماچھکہہ کا مرکزی ملزم ، پولیس کی جوابی کارروائی میں ہلاک

رحیم یار خان(پی پی آئی)سانحہ کچہ ماچھکہ پر پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی میں اہلکاروں پر حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک کردیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رات گئے جاری پولیس آپریشن میں کچہ ایریا کا خطرناک ڈاکو کیفر کردار کو پہنچا۔ ہلاک ملزم گزشتہ روز پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزمان میں شامل تھا۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کی کارروائی میں ہلاک ڈاکو کے دو ساتھی شدید زخمی ہوئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 11 اہلکار شہید ہوئے تھے۔ ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑیوں پر راکٹ سے حملہ کیا، دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ قافلے میں موجود متعدد پولیس اہلکار لاپتہ بھی ہوگئے۔