رحیم یار خان (پی پی آئی) رحیم یارخان کے کچے ماچھکہ میں شہیدپولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی’ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی’ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور سمیت اعلی حکام، پولیس افسران و اہلکاروں اور شہریوں نے نمازجنازہ میں شرکت کی’ پی پی آئی کے مطابق شہداکے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے۔