کراچی(پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے 2 روز ملک کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی، این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا جبکہ کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارشوں سے بلوچستان کے مختلف مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ تیز بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، وسطی پنجاب کے نشیبی علاقوں کو بھی خطرہ بتایا گیا ہے، اسی طرح گلگت بلتستان اور بالائی کے خیبرپختونخوا میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔پی پی آئی کے مطابق دوسری جانب محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق ہوا کا کم دباؤ مغربی بنگال پر موجود ہے۔ 25اگست کو طاقتور مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوں گی۔۔