کیلاش(پی پی آئی) وادی کیلاش، وادی رمبور اور بمبوریت میں اچھاؤفیسٹیول کی رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔چترال کی کیلاشی برادری ہر سال 20 تا 23 اگست تک اچھاؤ کا روایتی تہوار تزک و احتشام کیساتھ مناتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس تہوار کا مقصد فصلوں اور پھلوں کی کٹائی کیلئے اچھا شگون ہے۔ تہوار میں مختلف رسومات قربان گاہوں اور مخصوص مقامات پر ادا کی جاتی ہیں۔