پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہماری اجازت کے بغیر کوئی پنجاب اور سندھ میں جلسہ نہیں کرسکتا: فیصل کریم کنڈی

پشاور(پی پی آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جب تک ہم اجازت نہیں دینگے کوئی پنجاب اور سندھ میں جلسہ نہیں کرسکتا، ناچنے والے گھوڑے کبھی دوڑتے نہیں، 8 ستمبر کو بھی پی ٹی آئی کا جلسہ ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہا۔  فیصل کریم کنڈی کا اپنے بیان میں کہنا  تھا  کہ صبح ساڑھے 7 بجے کونسا وقت ہے قیدی سے ملاقات کا؟ 8 ستمبرکو پی ٹی آئی والے ساڑھے 6 بجے بانی سے مل کرجلسہ ملتوی کرینگے، کے پی میں دہشتگردوں کو تو پناہ دی جاتی ہے لیکن سیاحوں کو آنے کی اجازت نہیں، کسی سیاح کوآنے نہیں دیا جاتا کیونکہ یہاں امن امان کی صورتحال خراب ہے۔ پی پی آئی کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسزاور پولیس کے جوان شہید ہورہے ہیں، حکومت بے خبر ہے، ڈی آئی خان میں ٹولے گھوم رہے ہیں سرکاری ملازمین کو اغوا کیا جارہا ہے، پشاور سے ڈی آئی خان موٹر وے پرکھلے عام تلاشی لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چوروں کی چوری پکڑنے کے لیے ڈاکوؤں کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو کرپشن کی نشاندہی کرتا ہے تو صوبائی کابینہ سے فارغ کردیاجاتا ہے، خیبرپختونخوا کی تاریخ میں بدترین کرپشن ہورہی ہے، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے تبادلوں کا ریٹ مقرر ہے، کلاس فور تک کی نوکریاں فروخت ہورہی ہیں، جلسے کا انعقاد نہ کرنے پراستعفیٰ دینے کا دعویٰ کیا گیا اب استعفیٰ دیا جائے نا؟۔