عمران خان کا پیغام ہے 8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہوگا: علیمہ خان

راولپنڈی(پی پی آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی ا?ئی کا لیڈر شپ کو پیغام ہے 8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جلسہ انتشار کے خدشے کے باعث مؤخر کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا مجھے بتایا گیا مذہبی جماعتیں اسلام آباد میں اکٹھی ہو رہی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق علیمہ خان نے کہا   انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اعظم سواتی اور بیرسٹر گوہر کو کہا ہے کہ 8 ستمبر والا جلسہ ملتوی نہیں ہوگا، 8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہو گا، ورکرز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ اگر اب جلسہ منسوخ کرنے کی اطلاع آئے تو آپ نے نہیں ماننا، عوام چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی کیلئے ضرور گھروں سے نکلیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ہماری اجازت کے بغیر کوئی پنجاب اور سندھ میں جلسہ نہیں کرسکتا: فیصل کریم کنڈی

Fri Aug 23 , 2024
پشاور(پی پی آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جب تک ہم اجازت نہیں دینگے کوئی پنجاب اور سندھ میں جلسہ نہیں کرسکتا، ناچنے والے گھوڑے کبھی دوڑتے نہیں، 8 ستمبر کو بھی پی ٹی آئی کا جلسہ ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہا۔  فیصل کریم کنڈی کا اپنے بیان میں کہنا  تھا  کہ صبح ساڑھے 7 بجے کونسا […]