کراچی(پی پی آئی)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ایف سی پی ایس گریجویشن کی تقریب ہفتہ، 24 اگست کو شام 5 بجے معین آڈیٹوریم ڈاؤ میڈیکل کالج میں منعقد ہوگی جس میں جنرل سرجری، سرجری اینڈ الائیڈ، جنرل میڈیسن اور میڈیسن اینڈ الائیڈ کے شعبوں کے فیلوز کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی، تقریب کا اہتما م اسکول آف پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز کی جانب سے کیا گیا ہے، تقریب میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کے سینئر وائس پریذیڈنٹ پروفیسر خالد مسعود گوندل مہمانِ خصوصی ہوں گے۔