دادو میں زہر خورانی سے بہن، بھائی جاں بحق، صدمے سے ماں بھی چل بسی

 میہڑ(پی پی آئی)سندھ کے ضلع دادو میں مضرصحت کھانا کھانے سے بہن، بھائی جاں بحق ہو گئے  جبکہ بیٹے اور بیٹی کی موت کے صدمے سے ماں بھی چل بسی۔پی پی آئی کے مطابق زہریلا کھانا کھانے کا واقعہ میہڑ میں پیش آیا، باپ اور دوسرے بیٹے کی حالت تشویشناک  بیان کی جاتی ہے۔زہریلا کھانا کھانے کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر د ی گئی ہیں۔پولیس نے واقعے سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے پیش نظرپاکستان میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Sun Aug 25 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان میں ایک بار پھر تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے،یکم ستمبر سے پٹرول،ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہوتا ہے تو یہ پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل تیسری بار کمی ہوگی۔ اوگر احکام کے مطابق یکم ستمبر سے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں فی لیٹر 5 تا 6 […]