کوئٹہ میں مسلح افراد نے ناکہ لگا کر 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا

کوئٹہ(پی پی آئی)کوئٹہ کے علاقے  موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ لگا کر مختلف گاڑیوں سے مسافروں کو اتارا اور 23 مسافروں کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق بین الصوبائی شاہراہ پر راڑہ شم کے قریب مسلح افراد نے ناکہ لگا کر مذموم کارروائی کی،مسلح افراد نے ٹرکوں اور بسوں سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو اتارا اور پھر انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا،ایس پی موسیٰ خیل کے مطابق مسلح افراد نے فرار ہونے سے قبل 10 سے زائد گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔ پی پی آئی کے مطابق  ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ لیویز حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیاں، 12 دہشتگرد مارے گئے

Mon Aug 26 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی)بلوچستان میں گزشتہ رات متعدد جگہوں پر دہشتگردوں کی جانب سے بزدلانہ حملوں کا سکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں اب تک 12 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔