منی لانڈرنگ کیس  میں مونس الہیٰ کا شناختی کارڈ بلاک، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں

لاہور(پی پی آئی)عدالتی احکامات پر منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔ایف ا?ئی اے ترجمان کے مطابق مونس الہٰی کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، ان کیساتھ 6 دیگر ملزمان کے شناختی کارڈز بھی بلاک کئے گئے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ جن دیگر ملزمان کے شناختی کارڈز منی لانڈرنگ کیس میں بلاک کیے گئے ان میں عامر سہیل، عمیر فیاض، امتیاز علی شاہ، فرصت علی اور عابد علی خان شامل ہیں۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسلام آباد میں پولیو کی 5 روزہ انسدادی مہم 9 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

Mon Aug 26 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم 9 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انسدادِ پولیو مہم کے دوران 421,455 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔انسدادِ پولیو مہم کا ابتدائی مرحلہ 9 ستمبر سے 13 ستمبر تک چلے گا۔پی پی آئی کے مطابق مہم کے دوران باقی رہ جانے […]