کراچی(پی پی آئی)حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائی کا آغاز کیا۔ آپریشنز کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 1047.76 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں اور 1761 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، پی پی آئی کے مطابق ملک بھر سے 3.58 میٹرک ٹن ہیروئن جبکہ 46.71 میٹرک ٹن حشیش برآمد کی جاچکی ہے اسکے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے 3.75 میٹرک ٹن میتھ، 8.99 میٹرک ٹن افیون اور 984.74 میٹرک ٹن دیگر منشیات ضبط کیں سیکیوٹی فورسز نے 11 اگست سے 25 اگست کے دوان بلوچستان سے 59.9 کلو، خیبر پختونخواہ سے 3.97 کلو، گلگت بلتستان سے 47.227 کلو، پنجاب سے 117.189 کلو جبکہ سندھ سے 75.94 کلو منشیات ضبط کیں۔