برطانیہ فیک نیوز کیس میں ملزم فرحان آصف مقدمے سے ڈسچارج

لاہور(پی پی آئی)لاہور کی مقامی عدالت نے برطانیہ میں ہنگاموں کا باعث بننے والی فیک نیوز کے مبینہ ملزم فرحان آصف کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔واضح رہے کہ برطانیہ کے ساؤتھ پورٹ میں تین کمسن لڑکیوں پر چاقو حملے کے بعد بڑے پیمانے پر پرتشدد ہنگامے ہوئے جس کے بعد برطانوی میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ ہنگامے کی بنیادی وجہ آن لائن فیک نیوز تھی جو پاکستان سے شائع ہوئی۔ جس کے بعد پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور ڈیفنس سے فرحان آصف کو گرفتار کیا۔گزشتہ سماعت میں عدالت نے ملزم فرحان آصف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی تھی۔آج  سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ یہ نیوز پہلے سے شئیر ہوئی تھی، فرحان نے اس نیوز کو ہی آگے شئیر کیا۔انہوں نے کہا کہ معاملے کو ہر طرح سے انوسٹیگیٹ کر لیا ہے، ملزم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ جس پرعدالت استفسار کیا کہ ملزم نے یہ خبر کس کے ساتھ شئیر کی اور کب ڈیلیٹ کی؟فرحان آصف نے بتایا کہ میں نے 6 گھنٹے بعد اسکو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ بعدازاں عدالت نے فرحان آصف کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا منظور کر لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسلام آبادمیں فیکٹری کی چھت گرنے سے 5 مزدور جاں بحق, 2 کو بچا لیا گیا

Tue Aug 27 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 5 مزدور جاں بحق ہو گئے۔افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے علاقے ہمک میں پیش آیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدوروں میں 4 تونسہ شریف کے اور ایک کراچی کے علاقے ملیر کا رہائشی تھا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ایک مزدور تاحال ملبے تلے […]