اسلام آبادمیں فیکٹری کی چھت گرنے سے 5 مزدور جاں بحق, 2 کو بچا لیا گیا

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 5 مزدور جاں بحق ہو گئے۔افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے علاقے ہمک میں پیش آیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق مزدوروں میں 4 تونسہ شریف کے اور ایک کراچی کے علاقے ملیر کا رہائشی تھا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ایک مزدور تاحال ملبے تلے دبا ہوا ہے جسے نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق فیکٹری کی چھت گرنے کے واقعے میں 2 مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں لکی، سجاد، کبیر اور اعجاز شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی، اپوزیشن کا واک آؤٹ

Tue Aug 27 , 2024
ٓاسلام آباد(پی پی آئی)قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نذرہوگیا، اپوزیشن رکن اورنگزیب کھچی کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی، جس کے بعد اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا گیا جبکہ ایوان میں آج کئی آئینی ترمیمی بلز پیش ہونا تھے۔قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت […]