ُپشاور(پی پی آئی)پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اہم عہدوں پر تبدیلی کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ میں بھی اہم ردوبدل سامنے آیا ہے۔احتشام علی کو مشیر صحت نامزد کر دیا گیا جبکہ وزیر صحت قاسم علی شاہ سے صحت کا قلمدان لے کر انہیں سماجی بہبود کا محکمہ تفویض کردیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پیر مصور غازی کو معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی نامزد کر دیا گیا ہے جبکہ سہیل آفریدی کو معاون خصوصی سی اینڈ ڈبلیو اور نیک محمد کو معاون خصوصی برائے ریلیف نامزد مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔ محکموں کی تبدیلی اور نئے ناموں کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی گئی۔