مولانا فضل الرحمٰن نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مہنگائی اور ناجائز ٹیکسوں نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔تاجروں کی کل 28 اگست کو ملک بھر میں ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالا چھین لیا ہے، جے یو آئی بزنس فورمز بھرپور حصہ لے کر پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔یاد رہے کہ تاجر برادری نے بھاری ٹیکسز، مہنگی بجلی اور تاجر دوست اسکیم کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سعودی عرب میں یوم وطنی کی تیاریاں، پاکستان سمیت دوست ممالک مدعو

Wed Aug 28 , 2024
یاض(پی پی آئی)سعودی عرب میں ان دنوں 94 ویں قومی دن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،سعودیہ میں قومی دن کو یوم وطنی پکارا جاتا ہے۔سعودی عرب کا یوم وطنی ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے، یوم وطنی کی تقریبات میں پاکستان سمیت  تمام دوست ممالک کی اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے