کوٹری سے حیدر آباد جانیوالی مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

  کوٹری / حیدرآباد(پی پی آئی)کوٹری سے حیدرآباد جانے والی مال بردار ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کی بوگیاں کوٹری ریلوے پل کے پاس پٹری سے اتریں، مال گاڑی کی بوگیاں اترنے سے اپ ٹریک مکمل معطل ہوگیا۔  پی پی آئی کے مطابق  حکام نے مزید بتایا ہے کہ کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے حیدرآباد روانہ کیا جارہا ہے، ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے جسے جلد بحال کردیا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر رہنما چوہدری محمد عزیز انتقال کر گئے

Wed Aug 28 , 2024
مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر رہنما و سابق سینئر وزیر چوہدری محمد عزیز انتقال کر گئے۔ پی پی آئی کے مطابق ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر رہنما مسلم لیگ ن آزاد کشمیر و سابق سینئر وزیر چوہدری محمد عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم […]