اسلام آباد(پی پی آئی)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف و رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ حکومت دو، تین ہفتے کی مہمان ہے۔ عرفان صدیقی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا جس کے دوران شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایوان میں ایک وزیر موجود نہیں ہے، یہ حکومت دو تین ہفتے کی مہمان ہے لیکن اس کا مطلب نہیں کہ وہ کام کرنا چھوڑ دیں۔۔