پی آئی اے کا دوران پرواز موبائل پر فوٹو اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)نے دوران پرواز موبائل پر فوٹو اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ائیر لائن کی جانب سے پابندی کے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے ابتدائی آغاز بھی کردیا گیا ہے، پرواز کے دوران دیگر مسافروں، کسی واقعہ اور کوئی ایسی ویڈیو یا تصاویر جو ہراسانی اور غیر اخلاقی حدود کے زمرے میں آتی ہو اس عمل کو کیمرے میں محفوظ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی خاص طور پر ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے مراحل کی فوٹوگرافی پر سخت پابندی عائد ہوگی۔یہ پابندی مسافروں کے تحفظ اور غیر مجاز ویڈیوز، فوٹوگرافی اور کسی بھی ہنگامی واقعہ کو روکنے کے لیے عائد کی جارہی ہے، پرواز کے دوران بھی فوٹو گرافی اور ویڈیوز بنانے پر پابندی کے اعلان کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکومت دو، تین ہفتے کی مہمان ہے:شبلی فراز

Fri Aug 30 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف و رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ حکومت دو، تین ہفتے کی مہمان ہے۔ عرفان صدیقی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا جس کے دوران شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایوان میں ایک وزیر موجود نہیں ہے، یہ حکومت […]