کراچی(پی پی آئی)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت المصطفیٰ ہسپتال گلشن اقبال مین یونیورسٹی روڈ،کراچی میں کٹے ہونٹ وتالوکے مریضوں کیلئے مفت سرجری کیمپ کا انعقادکیاجارہاہے جس میں ماہرامریکی سرجن ڈاکٹر اسداللہ اعوان کٹے ہونٹ وتالوکے مریضوں کے آپریشن کریں گے۔ پی پی آئی کے مطابق یہ کیمپ اروار یکم ستمبرسے جمعہ 6ستمبرتک صبح 10بجے تا شام 4بجے تک جاری رہیگا۔