راولاکوٹ (پی پی آئی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (یاسین ملک)کے سابق ضلعی صدر ہارون سرورٹریفک حادثہ میں شدید زخمی جبکہ ان کے صاحبزادہ جاں بحق ہو گیا۔ پی پی آئی کے مطابق ہجیرہ کے نواح میں ٹریفک کے المناک حادثہ کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔شہید بچے کی نماز جنازہ میں بھاری اکثریت میں لوگوں نے شرکت کی۔ہارون سرور کو۔ شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ رو بہ صحت ہیں جموں کشمیر لبریشن فر نٹ نے ہارون سرور سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے بچے کی جنت نشینی اور ہارون سرور کی صحت یابی کی دعا کی ہے