کراچی سے لاہور جاتے ہوئے چھینا گیاامپورٹڈ کپڑے سے لدا ٹرالر بازیاب

سندھ کے گورنر نے کیپٹن سرور کو 78ویں یوم شہادت پر سندھ کے گورنر کاخراج تحسین

اوکاڑہ تھانہ صدر رینالہ خورد کا پولیس افسر رشوت لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار

کینجھر جھیل پر اہلِ خانہ کے ساتھ سیر کے لیے آنے والا 9 سالہ بچہ ڈوب گیا

کوٹلی میں ن لیگ کی پولنگ عمل میں مداخلت کاالیکشن کمیشن نوٹس لے، سردار عبدالشکور، انچارج الیکشن سیل پی پی کشمیر

عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ بھارت کے اشتعال انگیز رویے کا نوٹس لے: ترجمان وزارت خارجہ پاکستان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی کے35 ہزارصنعتی صارفین کے ای کی مہنگی بجلی سے متاثر

اسلام آباد(پی پی آئی)کورنگی ایسوسی ایشن نے کہا کہ بجلی اتنی مہنگی ہوگئی ہے کہ لوگ اس کو چھوڑ رہے ہیں، صنعتوں کے 35 ہزار صارفین صرف کے ای کی مہنگی بجلی کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں، کراچی کے ڈھائی کروڑ بجلی صارفین کا قصور بتایا جائے۔ پی پی آئی کے مطابق کورنگی ایسوسی ایشن نے  سرکاری ڈسکوز اور کے ای کیلئے ایف سی اے میں فرق کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ڈسکوز کیلئے ایف سی اے منفی آ رہا ہے، کراچی کے بجلی صارفین کے ساتھ کیوں زیادتی کی جارہی ہے، نیپرا اتھارٹی کے ای صارفین کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لے، کے الیکٹرک کے گزشتہ سال کے ایف سی اے اب آ رہے ہیں، سرکاری ڈسکوز کے صارفین کو جولائی کے ایف سی اے آ رہے ہیں، کے الیکٹرک اگر زیادتی کر رہی ہے تو نیپرا اس کا نوٹس لے۔ نمائندہ جماعت اسلامی نے کہا کہ کے ای نے مہنگی ترین بجلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، آئی پی پیز کو اربوں کھربوں کی ادائیگیاں ہو رہی ہیں، کے ای کی بجلی آئی پی پی کی مہنگی ترین بجلی سے بھی زیادہ مہنگی ہے، اب کے الیکٹرک اپنے بلوں میں کوڑا ٹیکس بھی وصول کرے گی، نیپرا کہاں ہے یہ سب اسے نظر نہیں آتا کیسے اس کی اجازت دی جاتی ہے، کراچی کے صارفین کی کے الیکٹرک سے جان چھڑوائی جائے۔