خیبرپختونخوا کابینہ نے عمران کی رہائی کی قرارداد وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری دیدی

پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخواکابینہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کی قرار داد وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری دے دی ہے، صوبائی کابینہ نے مراد سعید کے خلاف مقدمات کے خاتمے کے قرار داد بھی وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری دی۔خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبائی اسمبلی کی جس مشترکہ قرارداد کو وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری دی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 71 سال ہونے کے پیش نظر انہیں جسمانی اور ذہنی صحت کے خطرات کا سامنا ہے۔قرارداد میں انسانی حقوق کمیشن کی رائے کی توثیق کی گئی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے ساتھیوں کو غائب کر دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور عمران خان کی جبری حراست کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔قرارداد میں صوبائی کابینہ نے مراد سعید کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا.کابینہ نے صوبائی اسمبلی کی قراردایں وفاق کو بھیجنے کی منظوری دے دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی کے35 ہزارصنعتی صارفین کے ای کی مہنگی بجلی سے متاثر

Thu Aug 29 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)کورنگی ایسوسی ایشن نے کہا کہ بجلی اتنی مہنگی ہوگئی ہے کہ لوگ اس کو چھوڑ رہے ہیں، صنعتوں کے 35 ہزار صارفین صرف کے ای کی مہنگی بجلی کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں، کراچی کے ڈھائی کروڑ بجلی صارفین کا قصور بتایا جائے۔ پی پی آئی کے مطابق کورنگی ایسوسی ایشن نے  سرکاری ڈسکوز […]