کراچی(پی پی آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ کارساز حادثے میں ملزمہ نتاشہ کے شوہر دانش اقبال کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کی 7 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،دانش اقبال کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ دانش اقبال کی گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے، ان کا اس سارے واقعے سے کوئی تعلق نہیں، دانش اقبال کی اہلیہ نتاشہ جیل میں ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق خیال رہے کہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔